Advertisement

روس سے خام تیل کی خریداری پر شیل کمپنی تنقید کا نشانہ

روس سے خام تیل کی خریداری پر شیل کمپنی تنقید کا نشانہ

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سےعائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں دنیا کے بیش تر کاروباری اداروں نے روس کے ساتھ اپنے معاہدے اور وہاں جاری منصوبے روک دیے ہیں۔

لیکن برطانوی پیٹرولیم کمپنی شیل نے اپنے منافع کے لالچ میں روس سے خام تیل خرید لیا ہے۔ جس پر اسے مغربی ممالک خصوصا یوکرین میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روس سے خام تیل کی خریداری پر یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کلیبا نے شیل کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’کیا تمہیں روسی تیل سے یوکرینی شہریوں کے خون کی بو نہیں آتی ؟‘

اگرچہ اس خریداری سے روس پر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کسی پابندی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، لیکن دیمترو کا کہنا ہے کہ روس پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے اس سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہونے چاہیئے۔

شیل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کی خریداری ہمارے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔‘

اس بابت پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی ایندھن کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس صورت حال میں ہماری پاس سپلائی کا کوئی متبادل طریقہ نہیں تھا جس سے یورپ کو بروقت خام تیل مل سکے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یوکرین میں ہونے والی جنگ دہشت ناک ہے، جس کی وجہ سے ایسی بہت سی سرگرمیاں رک گئیں ہیں جن میں روسی تیل استعمال ہوتا ہے۔ لیکن ایندھن کی فراہمی ایک پیچیدہ مسئلہ بن گئی ہے۔

Advertisement

یہ بات بلکل واضح ہے کہ ریفائنریز کو بلا تعطل خام تیل کی فراہمی کو یقینی بنائے بنا آنے والے چند ہفتوں میں یورپ بھر کے لوگوں کو بنیادی اور اہم اشیا کی دست یابی کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔

جب کہ متبادل ذرائع کے کارگوز وقت پر نہ پہچنے کی وجہ سے پہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version