
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریورس سوئنگ کا اچھا استعمال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر محمد یوسف نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں رن آؤٹ سے آسٹریلیا کو مومینٹم مل گیا، مہمان ٹیم آج ریورس سوئنگ کا بھی بہت اچھے سے استعمال کیا۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پلیئر کو اپنی اسٹرینتھ کو نہیں چھوڑنا چاہیے، امام الحق اپنی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت کر بڑا اسکور بناتے تو آسٹریلیا کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا تھا، سیکھنے کا عمل تو ہمیشہ جاری رہتا ہے۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ بڑا اسکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News