پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابق گلوکارہ دُعا ملک نے اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
دُعا ملک نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں دعا ملک نے لکھا کہ وہ بہت جلد اس رمضان میں خوشیاں اور علم پھیلانے آرہی ہیں، انشااللہ۔
تفصیلات کے مطابق دعا ملک اس ماہ رمضان میں اسکرین پر رمضان شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔
یاد رہے کہ سال 2020ء میں دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔
خیال رہے اداکارہ نے اپنے بھائی فیروز خان کی پیروی کرتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔
تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ دعا ملک نے ایک بار پھر اپنے بھائی کی ہی پیروی کرتے ہوئے بطور میزبان اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں دعا ملک سے ان کے بھائی کے شوبز چھوڑنے کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔
ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے دعا ملک کا کہنا تھا کہ اسی طرح کا ٹوئٹ آپ بہت جلد میرے اور پھر حمیمہ ملک کی جانب سے بھی دیکھیں گے۔
لیکن بعد ازاں فیروز خان نے روحانیت کا سفراختیار کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
اُنہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے اعلان کے باوجود انڈسٹری میں کام ترک نہ کرنے کی وجہ اپنے ’شیخ‘ کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے واپسی کی وجہ اپنے شیخ حضرت سلطان محمد علی حق باہو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت سلطان محمد علی صاحب نے مجھے شوبز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
