Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین وارن کی زندگی کا سب سے مشکل ترین مرحلہ کون سا تھا ؟

Now Reading:

شین وارن کی زندگی کا سب سے مشکل ترین مرحلہ کون سا تھا ؟

آنجہانی شین وارن کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ کون سا تھا اس کے بارے میں خود شین وارن نے اپنی زندگی میں ہی بتا دیا تھا۔

چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے اپنی سابقہ اہلیہ سے طلاق کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن نے اپنی موت سے چند ماہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان سے طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے سخت ترین وقت تھا۔

شین وارن نے کہا تھا کہ طلاق لینا میری زندگی اور میرے بچوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا، اور یہ میری غلطی تھی۔ اس لیے مجھے اپنی باقی زندگی اسی کے ساتھ رہنا ہے، یہ آسان نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2005 میں ایشز سیریز سے ایک ہفتہ قبل، ہم نے طلاق لی تھی، اس وقت اپنے کھیل کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل تھا۔

Advertisement

آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں برطانوی کرکٹ شائقین کی جانب سے اپنی طلاق کے بارے میں مسلسل ظالمانہ نعرے بھی برداشت کرنا پڑے تھے۔

شین وارن نے کہا کہ برطانوی کرکٹ شائقین مسلسل نعرے لگاتے تھے اور پوچھتے تھے کہ تمہاری بیوی کہاں گئی؟ اور ان نعروں کا میری ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں بیٹھا اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند تھا، تو طلاق کی وجہ سے، میں کافی تباہ ہو گیا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے برا اور مشکل وقت تھا۔

واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔

سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کے لیے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر