Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویٹوری پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسپن کنسلٹنٹ مقرر

Now Reading:

ویٹوری پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسپن کنسلٹنٹ مقرر

ڈینیئل ویٹوری کو پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا اسپن کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری کو پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا اسپن کنسلٹنٹ نامزد کیا گیا ہے۔

ویٹوری نے 2019 اور 2021 کے درمیان بنگلہ دیش کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ  وہ 2017 میں ہندوستان کے دورے سے قبل آسٹریلیا کے سیٹ اپ کے رکن بھی تھے۔

ویٹوری کو نیوزی لینڈ کرکٹ میں کسی لیجنڈ سے کم نہیں سمجھا جاتا ہے، جس نے ٹیسٹ میں 362، ون ڈے میں 305 اور ٹی ٹوئنٹی میں 38 وکٹیں حاصل کیں۔

ویٹوری اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) اور بارباڈوس رائلز کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے پہلے دو میچ ڈرا ہونے کے بعد سیریز کا ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جبکہ ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا لاہور میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر