مراد راس نے کہا ہے کہ اگلے 60 سے 90 دنوں میں ہم اساتذہ کا پرموشن آن لائن کر دیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی محکمے کا اپنا ڈیٹا سینٹر بنا ہے، اندر کے لوگ بھی نہیں چاہتے کہ ایسا ڈیٹا سینٹر تعلیم کے شعبے کے لیے بنے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام بارہ ڈیپارٹمنٹس کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا ہو گا، تمام ڈیٹا کو دیکھ کر فیصلے کیے جائیں گے، یہاں سے جو فیصلہ نکلے گا وہ تمام ریسرچ کے بعد نکلے گا، اس کے لیے مجھے کیا جنگ لڑنا پڑی یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ جب ٹرانسپیرنسی آتی ہے تو کرپشن کرنے والوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہم نے محکمے کا تمام کام پیپر لیس کرنا ہے، پاکستان میں آج تک کسی کی اے سی آر آن لائن نہیں آئی تھی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے ساٹھ سے نوے دن میں ہم پرموشن بھی آن لائن کر دیں گے، ان سارے اقدامات سے ہم نے دس ارب سے زائد کرپشن کا راستہ روکا، پہلے فی میل ٹیچرز کو مس یوز کیا جاتا تھا، جب میں دیہاتی علاقوں میں جاتا ہوں تو بزرگ آکر کہتے ہیں آپ نے ہمارے گھر کی عزت بچا لی۔
انہوں نے کہا کہ مہینوں میں اربوں روپے بنائے جا سکتے ہیں، اس سال کے آخر تک اس بلڈنگ کی افادیت آپ کے سامنے آئے گی، یہ آنے والی نسل کے لیئے بہترین فیصلے ہوں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اب تمام ٹریننگز آن لائن ہو رہی ہیں، یہ تمام مانیٹرنگ بھی لاہور سے ہو رہی ہے، اگر استاد ٹھیک ہو گا تو کلاس ٹھیک ہو گی، ہم نے بچوں کا سوچنا ہے اور اس ملک کا سوچنا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پبلک ایجوکیشن کو جان کر نیچے رکھا گیا تاکہ پرائیویٹ ایجوکیشن کا فائدہ کیا جا سکے، پہلے دو سال میں ہم نے دو ہزار کمرے، ایک ہزار سائنس لیب ایک ہزار آئی ٹی لیب بنائیں، یہ کام ہم نے اسی حکومت میں شروع کیے اور یہ کام اپنے بچوں اور اساتذہ لے لیے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
