کلبھوشن یادیو کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم’ڈھائی چال‘کا ٹریلر ریلیز

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’ڈھائی چال‘کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کیے جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بالی ووڈ نہیں ہے جہاں تم انڈین ہر جنگ جیت جاتے ہو۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ یہ فلم ہمارے پیارے اداکار رشید ناز کے لیے ایک خراجِ عقیدت ہے۔
فلم ’ڈھائی چال‘ کے ہدایتکار تیمور شیرازی اور پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اس فلم کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے۔
اس فلم اداکارشمون عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا کردار ادا کیا ہے۔
جبکہ اداکارہ عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
تاہم اداکارہ عائشہ عمر صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ شمعون عباسی فلم میں کلبھوشن یادیو کے مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ فلم رواں سال 17 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

