Advertisement
Advertisement
Advertisement

وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق اُڑانے پر کامیڈین کو تھپڑ مار دیا

Now Reading:

وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق اُڑانے پر کامیڈین کو تھپڑ مار دیا

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق کرنے والے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز آسکرزکی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جس نے دیکھنے والوں کو پہلے حیران پھر پریشان کر دیا۔

تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک مہمانوں کو ہنسانے کی کوشش میں اپنے روایتی انداز میں وِل اسمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بالوں کی کٹنگ کے انداز کا مذاق اڑایا اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز بھی دے دی ۔

اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

کامیڈین کرس راک کے اس مذاق پر ول اسمتھ آپے سے باہر ہوکراسٹیج پر آئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا اور پھر واپس اپنی نشست پر جاکر بیٹھ گئے۔

آسکر ایوارڈ 2022، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

فلمی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز آسکرزکی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا۔

Advertisement

دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔

رض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے۔

39 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے، ان کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے، جو لندن میں پیدا ہوئے۔

94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

Advertisement

‘دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی، فلم ’کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

کوڈا قوت سماعت سے محروم خاندان میں قوت سماعت رکھنے  والی واحد لڑکی روبی کی کہانی ہے۔

آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔

Advertisement

جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔

فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر