چین سے تعلق رکھنے والی دو کمپنیوں نے انگلش پریمئیر لیگ کے میچز لائیو اسٹریمنگ دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔
رواں سیزن کے شیڈولڈ میچز میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کھیلیں جائیں گے۔
چینی حکومت نے پہلے ہی روس کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائیوں سے خود کو الگ کر لیا ہے، جس کا تاثر اقوام متحدہ کے اجلاس میں صاف نظر آیا۔
بیجنگ اپنے قریبی ساتھی ماسکو کی کارروائیوں کی مذمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے تنازعہ پر ایک محتاط سفارتی لائن پر چل رہا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی رہنما ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ ماہ بیجنگ میں اعلان کیا تھا کہ ان کی دوستی کی “کوئی حد نہیں” ہے، جو کہ امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی باہمی خواہش کے باعث گہرا ہو رہا ہے۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق، اس ہفتے کے آخر میں، پریمیئر لیگ کلب کے کپتانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ یوکرین کے رنگوں میں بازو بند باندھیں گے اور کک آف سے قبل عکاسی اور یکجہتی کے ایک لمحے میں حصہ لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں بین الاقوامی نشریاتی فیڈز میں نمایاں ہونے کی توقع ہے۔
عالمی دنیا کی یوکرین کے ساتھ ہمدردی کے باوجود چین سے تعلق رکھنے والے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی دو کمپنیوں نے لیگ کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ دکھانے سے منع کر دیا ہے۔
حالانکہ نشریاتی حقوق لینے کے بعد ان دونوں کمپنیوں نے لیگ کے تمام میچز دکھانے کی حامی بھری تھی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی اور الجھن کے مرکب کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیڈولڈ میچوں کی لائیو اسٹریمنگ نہ ہونے پر سخت تنقید کا اظہار کیا ہے ۔
انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ نے 2020 میں چین کی اسٹریمنگ سروس کی معروف کمپنی پی پی ٹی وی کے ساتھ اپنا منافع بخش نشریاتی معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News