حقیقی دنیا میں ایک دوسرے پر جان چھڑکنے والی جوڑی رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’برھامسترا ‘ کی ایشا کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
کرن جوہر کی اس فلم کو آیان مکرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کرن جو ہر نے 2017 میں اس فلم کو بنانے کا اعلان کیا تھا اور 2018 میں اس کی عکس بندی شروع کردی گئی تھی۔
تاہم فلم کی ریلیز میں کئی بار تاخیر بعد اسے 9 ستمبر 2022 میں ریلیز کرنے کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے۔
فلم ’برھامسترا پارٹ ون: شیوا‘ جسے برھامسترا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی کہانی ایک سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور مونی رائے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی دو مختلف ادوار پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں مہابھارت سے قبل کا اور دوسرے حسے میں موجودہ دور دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی موجودہ دور کے ایک نوجوان شیوا )رنبیر کپور) اور ان کی محبوبہ ایشا مشرا( عالیہ بھٹ)کے گرد گھومتی ہے۔
شیوا اپنی مافوق الفطرت صلاحیتوں کی مدد سے ماضی میں تین ہزار سال کا سفر طے کرکے مہابھارت سے پہلے کے بھی دور میں پہنچ جاتا ہے۔
اس پرانے دور میں شیوا دور جدید میں ایک مشن کی تکمیل کے لیےبرھامسترا ( ایک ( ایک دیو مالائی ہتھیار) جیسے ہتھیاروں کو استعمال کرنا سیکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
