عصمت دری کے مقدمے میں ٹک ٹاکر نیبل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر نے ملزم کے مقدمہ میں شاملِ تفتیش ہونے سے متعلق رپورٹ سیشن عدالت لاہور میں پیش کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز نے ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نبیل اکرم مقدمہ میں شامل تفتیش پو گیا ہے جبکہ ملزم کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ملزم کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں۔
ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کر دیں گے۔ غالب مارکیٹ پولیس نے شائستہ نامی خاتون کے الزام پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔
ملزم نبیل عرف بھولا بھالا کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ مدعیہ بلیک میلر ہے، مفتی قوی اور شیخ رشید کو بھی بلیک میل کر چکی ہے۔
عدالت کے سامنے مؤقف میں یہ بھی کہا گیا کہ مدعی مقدمہ خود درخواست گزار کے پاس ہوٹل میں آئی تھی۔
ملزم نیبل عرف بھولا بھالا ریکارڈ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم زیادتی کے مقدمہ میں شاملِ تفتیش اور گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر عبوری ضمانت دی جائے۔
عدالت نے ٹک ٹاکر نیبل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News