Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی: وہ علامات جو آپ کی جان بھی لے سکتی ہیں

Now Reading:

سگریٹ نوشی: وہ علامات جو آپ کی جان بھی لے سکتی ہیں

سگریٹ نوشی مضرِ صحت اور اور تمباکو کا کسی بھی صورت میں استعمال زہر استعمال کرنے کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کی لت 50 سے زائد بیماریوں کا سبب بنتی ہے، جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، سٹروک، دل کی بیماریاں اور ہارٹ اٹیک و دیگر شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سگریٹ نوشی موت کے چند بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق اس صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال  78ہزار لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اگر مندرجہ ذیل 22 علامات کا سامنا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ علامات ان کے موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی کے منفی اثرات کی 22 علامات

Advertisement

دائمی کھانسی

کھانسی کے ساتھ خون آنا

سانس لینے میں مستقل مشکل درپیش آنا

بار بار سینے کی انفیکشنز لاحق ہونا

تھکاوٹ

بھوک ختم ہو جانا یا وزن کم ہونا

Advertisement

غشی محسوس کرنے لگنا

ٹانگوں اور بازوﺅں کا سُن ہونا یا کمزور ہونا

جلد کی رنگت تبدیل ہونا

عضو مخصوصہ کی ایستادگی متاثر ہونا

ہاتھوں، پیروں اور دیگر اعضاءمیں سوجن آنا

چہرے کا پژمردہ ہوجانا

Advertisement

دونوں ہاتھوں کو سامنے کی طرف ہوا میں اٹھا کر وہیں ٹکائے رکھنے میں دشواری پیش آنا

بولنے میں دشواری ہونا، زبان سے الفاظ ٹوٹ پھوٹ کر ادا ہونا

سینے میں درد رہنا یا دباﺅ، بھاری پن، سختی یا سکڑاﺅ کا احساس ہونا

سینے میں اچانک تکلیف ہونا

ذہنی دھندلاہٹ کا شکار ہونا

بہت زیادہ پسینہ آنا

Advertisement

سانس اکھڑنے لگنا

بیمار پڑنا یا خود کو بیمار محسوس کرنے لگنا

شدید ذہنی پریشانی اور تناﺅرہنے لگنا

برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیلپا کائے نامی ایک ماہر کا کہنا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی علامت اگر زیادہ دیر تک کسی سگریٹ نوش شخص میں موجود ہوں تو انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے اور سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کر دینا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر