Advertisement

کیا وجہ ہے کہ پی پی سندھ پر راج کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی ، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پی پی جو سندھ پر راج کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگورجہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں بڑی بڑی سیاسی شخصیات پیدا ہوئیں، یہاں سے وزیراعلیٰ بھی رہے لیکن خیرپور پیاسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور کے لوگوں تمہیں اُٹھنا ہوگا، یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی، کیا وجہ ہے کہ پی پی جو سندھ پر راج کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی، پندرہ سال گزرنے کے باوجود بھی ترقی نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا پندرہ سال اور انتظار کرنا پڑے گا، اب پندرہ سال کے حساب مانگنے کا وقت ہے، یہ لوگ حساب دینے کے بجائے اسلام آباد مارچ کرنے جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سندھ تبدیل ہورہا ہے، میری نظر یہ دیکھ رہی ہے، لاڑکانہ نے اپنا فیصلہ سُنا دیا، خیرپور نے بھی سنا دیا ہے، اُٹھنا ہوگا ان حکمرانوں سے پندرہ سال کا حساب مانگنا ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version