Advertisement

ایلون مسک بھی مہنگائی کا رونا رونے لگے

ایلون مسک بھی مہنگائی کا رونا رونے لگے

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کوبھی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتےہوئے افراطِ زرکی وجہ سے اسٹارلنک کی خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرہوچکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دنیا بھرمیں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظرمیں اسپیس ایکس نے مئی 2022 سے اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 99 ڈالرسے بڑھا کر110 ڈالرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیس ایکس نے مزید اسٹار لنک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے

کمپنی کی جانب سے سبسکرپشن اورڈش ہارویئرکی قیمتوں میں اضافے کی بابت صارفین کو بہ ذریعہ ای میل آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اسپیس ایکس نے ماہانہ سبسکرپشن فیس کے علاوہ اسٹارلنک سیٹلائٹس سے جوڑنے والے ڈش اوردیگر ہارڈویئرکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کے بعد نئے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے 100 ڈالرکی اضافی ادائیگی کرنی پڑے گی۔

اس سے قبل نئے کنیکشن کے لیے استعمال کنندگان کو 499 ڈالردے کراسٹا رلنک ڈش کو خریدنا پڑتا تھا تاہم اب اس کے لیے 599 ڈالرادا کرنے پڑیں گے۔

تاہم ایسے صارفین جوپہلے ہی آرڈرکرچکے ہیں جواب 499 کی جگہ 549 ڈالرادا کریں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ ’ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے لاجسٹک اورخام مال کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، اوراسپیس ایکس کی کوریج اور استعداد کارمیں اضافے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version