پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
کراچی کی احتساب عدالت نے او جی ڈی سی ایل کا ڈیزل غیر قانونی فروخت کرنے پر ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں او جی ڈی سی ایل کا ڈیزل غیر قانونی فروخت کرنے کے کیس میں عدالت نے پانچ برسوں سے مفرور ملزم کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا۔
ریفرنس کا مرکزی ملزم حسین بخش ناریجو پانچ سال سے مفرور ہے۔ ملزم کو جیل سے علاج کے لیے 2017 میں جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ موقع پا کر اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔
نیب نے کہا کہ ملزم حسین بخش ناریجو کو نیب نے حیدر آباد سے گرفتار تھا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔
نیب کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے او جی ڈی ایل کا ڈیزل چوری کرکے فروخت کیا ہے۔ ملزم حسین بخش ناریجو او جی ڈی سی ایل ٹنڈو آدم بیس کا اسٹور انچارج تھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان 18 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
احتساب عدالت نے ملزم حسین بخش ناریجو کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
ملزم کی سیکورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے پانچ برسوں سے مفرور ملزم کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
