وزیراعظم عمران خان کےخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے کےالزام میں گرفتار صابر ہاشمی کی ضمانت منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور سیشن کورٹ نے نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ملزم صابر ہاشمی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے نے ملزم صابر ہاشمی کو وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ کی تفتیش مکمل کر کے 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملزم کو گذشتہ دنوں جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور غلام مرتضی ورک کے روبرو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
ایف آئی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے پر ملزم صابر ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم صابر ہاشمی کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ صابر ہاشمی سے موبائل فون سمیت دیگر اشیا قبضے میں لے لیں گئی ہیں۔ ملزم سے مقدمہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی، ملزم کی جسمانی تحویل کی ضرورت نہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم صابر محمود شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جائے جس کے بعد عدالت کے حکم پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے کے الزام میں ملزم صابر ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ایف آئی اے کو مقدمہ کی تفتیش مکمل کر کے 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News