Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرف ’زیڈ‘ روسی نظریات کا عالمی سطح پر ترجمان بن گیا

Now Reading:

حرف ’زیڈ‘ روسی نظریات کا عالمی سطح پر ترجمان بن گیا

یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے قبل فوجی گاڑیوں پر لکھا گیا حرف ’زیڈ‘ روسی نظریئے کا ترجمان بنتا جا رہا ہے۔

حالانکہ یہ حرف روسی حروف تہجی میں شامل نہیں ہے، مگر پھر بھی یوکرین پر حملے کے آغاز میں اس کو ناقابل فہم طور پر روسی ٹینکوں اور دیگر گاڑیوں پر لکھا گیا تھا۔

یوکرین پر روسی حملے کے دوران حرف ’زیڈ‘ نمایاں پروپیگنڈے کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا موازنہ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی فوجیوں کی جانب سے پہنے جانے والے سواستیکا سے کیا جا رہا ہے۔

یہ حرف روسی حروف تہجی میں شامل نہیں ہے۔ یوکرین پر حملے کے آغاز میں اس کو ناقابل فہم طور پر روسی ٹینکوں اور دیگر گاڑیوں پر لکھا گیا تھا۔

Advertisement

اس کے بعد دو ہفتوں سے زائد کے عرصے میں اس حملے کے حامیوں نے اپنی حمایت کے اظہار کے طور پر’زیڈ‘ کو اپنی آستینوں میں لکھوایا۔

واشنگٹن ڈی سی میں واقع ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار سکالرز سے وابستہ کامل گیلیو حملہ شروع ہونے سے بھی پہلے سے ٹویٹر پر اس حرف کی تصاویر جمع کرر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے اس حرف کا حقیقی تعلق مشکوک ہے۔

Advertisement

کامل گیلیو نے وضاحت کی کہ کچھ لوگ ’زیڈ‘ کی تشریح ’زا پوبیدی‘ (فتح کے لیے) کرتے ہیں۔ دوسرے ’زپاد‘ (مغرب) کے طور پر کرتے ہیں۔

بہرحال چند روز قبل ایجاد کی گئی یہ علامت نئے روسی نظریے اور قومی تشخص کی علامت بن گئی ہے۔

ماہرین نے ابتدائی طور پر قیاس کیا کہ نشان سے پتہ چلتا ہے کہ ایک فوجی یونٹ تعیناتی سے قبل کہاں جا رہا تھا تاکہ اس میں فرق کیا جاسکے اور اپنی ہی فوج پر حملے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

وکرین کے دارالحکومت کیئف کے ذرائع نے دا سن نیوز کو بتایا: ’یہ بہت ضروری ہے کہ جہاں روسی افواج کا مکمل کنٹرول ہو وہاں کسی بھی حملہ آور فوج کو خاص طور پر فضا میں پہچانا جا سکے۔‘

’یوکرینیوں کے پاس بہت ملتے جلتے ٹینک اور گاڑیاں ہیں اور وہ اپنی ہی فوج پر حملے کےخطرے کو کم کرنا چاہتے ہوں گے۔‘

Advertisement

دفاعی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹوٹ کے سابق ڈائریکٹر مائیکل کلارک نے سکائی نیوز کو بتایا کہ ممکن ہے ان علامات کا تعلق اس جغرافیائی مقام سے ہو جہاں ان کو لڑنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

مائیکل کلارک نے کہا: ’ان علامات کا تعلق اکثر مقام سے ہوتا ہے، ان سے پتا چلتا ہے کہ یونٹ کہاں جا رہا ہے۔ اگر ان کا مقصد صرف روسی گاڑیوں کی نشان دہی کرنا ہو تو صرف ایک ہی علامت استعمال کرسکتے ہیں۔‘

کامل گیلیو کے مطابق، لیکن اب جبکہ حملہ جاری ہے، حرف ’زیڈُ‘ نے نئے معنی اختیار کرلیے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کے ایک سلسلے میں لکھا کہ: ’سادہ الفاظ میں یہ سب فسطائیت سے بھر پور ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر