Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، محمد یوسف

Now Reading:

کل اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، محمد یوسف
محمد یوسف

محمد یوسف

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ پانچویں روز جیتنے کے لئے جائیں کیوں کہ بیٹرز اچھی پوزیشن میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز اس وقت تک اچھا کھیلے ہیں امید ہے کل بھی اچھا کھیلیں گے اور جیتیں گے ، کوشش یہی ہے کہ پانچویں روز جیتنے کے لئے جائیں۔

 محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سیشن ٹو سیشن جائیں گے اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے ، سیریز میں مجموعی طور پر بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی ، آخری روز دونوں ٹیمیں جیت کے لئے جائیں گے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا نے چوتھے روز جلدی اننگز ڈیکلیئر کرکے بولڈ فیصلہ کیا ، بہادری ٹیمیں ہی ایسے فیصلہ کرتے ہوئے نتیجے کی طرف جاتی ہیں جب کہ ہم بھی جیتنے کے لئے کھیل رہے ہیں اور بیٹرز اچھی پوزیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کینگروز کے 351 رنز کے ہدف میں شاہینوں نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ آسٹریلیا چار پانچ اوور مزید کھیلیں گے اور اور 380 رنز تک جائیں گے ، پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے ، کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہوگی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ فواد عالم ہی نہیں سب کھلاڑی اس صورتحال سے گزرتے ہیں وہ محنت کر رہے ہیں جلد فارم میں واپس آئیں گے جب کہ کراچی میں بابر اعظم آؤٹ نہ ہوتے تو ہمارا پلان یہی تھا کہ جیت کے لئے جائیں گے۔

واضح رہے لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کا عجیب و غریب لمحہ، بیٹسمین کا بلا ٹوٹ کر بولر کو جا لگا، ویڈیو وائرل
لندن میں کرکٹ ویو فلیٹ، جہاں میچز زندگی بھر مفت دیکھے جاسکتے ہیں!
ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کا پہلا دن: بولرز کا راج، 14 وکٹیں گرا دیں
سال 2025 کے سب سے زیادہ آمدن والے گالفرز کی فہرست جاری
وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر بلآخرخاموشی توڑ دی
رافیل نڈال کا 2017 فرنچ اوپن ریکیٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر