Advertisement

پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

آئی جی سندھ سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود پولیس انسپکٹرز کو قانون کے مطابق ترقیاں نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ لسٹ کی کاپی سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔

خواجہ شمس وکیل درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ یہ سینیارٹی لسٹ 2016 میں تیار ہوئی اسی پر عمل ہو رہا ہے۔ دونوں فہرستوں میں تضاد اور رد و بدل ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت میں گمراہ کن فہرست پیش کی گئی ہے جس کے بعد عدالت نے پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں آمد کے وقت آئی جی سندھ نے صحافیوں کو جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافیوں کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سے متعلق سوالات پر آئی جی مشتاق مہر ٹال مٹول کرتے رہے۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے صحافیوں کی جانب سے متعدد سوالات کی ذمے داری ایڈیشنل آئی جی کراچی پر ڈالتے ہوئے مشتاق مہر نے کہا کہ اس موضوع پر بات نہیں ہوگی۔

آئی جی سدھ مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بریفنگ ایڈیشنل آئی جی کراچی دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کریمنل پولیس افسران کی تعیناتیوں پر آئی جی سندھ کی سرزنش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version