Advertisement

’سروسز اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا‘

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ہیلتھ کیئر معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال ہوا۔

عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ فیروز پور روڈ، جناح اور سروسز اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹرز بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سروسز اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، لاہور میں 3ایمرجنسی بلاک و ٹراما سینٹرز بننے سے 800نئے بیڈز کا اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 400ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ہیلتھ پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار کو مد نظر رکھا جائے، پنجاب میں جتنے اسپتال ہم نے بنائے اور اپ گریڈ کئے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 31مارچ تک پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوگا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر صحت کو مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنتیاتی مسائل کے حل سے متعلق کام کر رہی ہوں، پاکستان کو جینیاتی مسائل کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات میں ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version