Advertisement

کورونا کی چوتھی لہر بھارتی ریاستوں کا دروازہ کھٹکھٹانے لگی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے محققین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے محققین کی تحقیق کی دوران  یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں رواں سال 22 جون سے عالمی وباء کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے اور اگست میں اس کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

تحقیق میں ماہرین کا مؤقف ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی شدت اس پر منحصر ہے کہ نئی اقسام کے ابھرنے اور لوگوں میں اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا رجحان کس نوعیت کا ہوگا ۔

مذکورہ بالا تحقیق کے مطابق چوتھی لہر کا آغاز رواں سال 22 جون سے ہوگا، 23 اگست کو یہ لہر اپنے عروج پر پہنچے گی، اور 24 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔

تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ممکنہ نئی اقسام اس پوری صورتحال پر زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ، ویکسین کی پہلی، دوسری یا بوسٹر ڈوز بھی اس انفیکشن کے  کے اثرات کو کم کرنے اور چوتھی لہر سے متعلق مختلف مسائل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہان نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ اومیکرون کورونا وائرس کی آخری قسم نہیں بلکہ اس کی کئی اور اقسام بھی جنم لے سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version