Advertisement
Advertisement
Advertisement

سچن ٹنڈولکر کاشین وارن کی موت سے قبل ہونے والی بات چیت سے متعلق انکشاف

Now Reading:

سچن ٹنڈولکر کاشین وارن کی موت سے قبل ہونے والی بات چیت سے متعلق انکشاف
شیاؤمی کی 11 سیریز میں کم قیمت شاندار فون کا اضافہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازبلے باز سچن ٹنڈولکر کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کی موت سے قبل ہونے والی بات چیت کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے مارچ کے آغاز میں 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو خرجِ عقیدت پیش کیا۔

شین وارن سے سے متعلق بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اُن کی اور شین وارن کی آخری  ملاقات آئی پی ایل میچز کے بعد، لندن میں 2021ء میں  ہوئی تھی۔

سچن ٹنڈولکر کہا کہ2021ء میں  آئی پی ایل کے اختتام پر وہ کچھ وقت لندن میں گزارنے چلے گئے تھے، وہاں اُن کی اور شین وارن کی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے ایک ساتھ گالف کھیلنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

ٹنڈولکر نے کہا کہ شین وارن کے ساتھ وقت گزارنے میں بہت مزہ آتا تھا، شین وارن جب آس پاس ہوتے تھے تو ایک بھی لمحہ سنجیدہ نہیں گزرتا تھا، شین وارن کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی، وہ صرف ایک اسپینر بالر نہیں بلکہ قدرتی طور پر سوئینگ کے بھی ماہر تھے۔

Advertisement

سچن ٹنڈولکر کا بتانا تھا کہ وہ گالف کے اچھے کھلاڑی تھے، اُنہیں شین وارن کے لیے تھے کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا مگر جو بھی ہوا ہمیں اُسے قبول کرنا ہوگا، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں زندہ رہیں گے۔

شین وارن سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق سچن کا کہنا تھا کہ ’شین سے لندن میں ملاقات کا بہت مزہ آیا تھا، مجھے یاد ہے کہ میں نے اُنہیں آخری میسج موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے پر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شین وارن سے اُن کی خیریت دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ سب ٹھیک ہے ناں؟ امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے،‘ اس پر شین وارن کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ انہوں نے گھومنے پھرنے کی غرض سے موٹر سائیکل باہر نکالی تھی اور وہ پھسل گئی،  میں زخمی ہو گیا لیکن مجھے ٹھیک ہونا چاہیے  تھا۔

سچن نے بتایا کہ اس پر میں شین وارن کو جواب دیا تھا کہ آپ اپنی گیند کو تو جیسے چاہے گھما سکتے ہیں مگر بائیک کو گھمانے کا خیال اچھا نہیں ہے میرے دوست۔

ٹنڈولکر نے کہا کہ میرے اس جملے پر شین وارن کا کہنا تھا کہ وہ 4 سے 5 دن سے درد کش ادویات لے رہے ہیں اور اب اُنہیں ٹھیک ہو جانا چاہیے۔

سچن ٹنڈولکر نے شین وارن کے ساتھ کھیلے گئے اپنے پہلے میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شین وارن کے خلاف پہلا میچ 1991ء میں کھیلا تھا، یہ ایک پریکٹس میچ تھا، ہم پرائم منسٹر الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہے تھے، اس دوران اُن کی توجہ دوسرے بالرز پر مرکوز تھی اور وہ اس وقت تک دو سال بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔

Advertisement

ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ اس میچ کے دوران شین وارن نے اُنہیں  ناقابل یقین گیندیں کروا کر توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی کھلاڑی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف، ٹریوس ہیڈ سے بہتر قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ، پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر
سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
پہلی چار روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر