Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک میں انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف

Now Reading:

ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک میں انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف

ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک میں انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل رمضان بازاروں میں انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 32 رمضان بازار لگائے جائیں گے، تحصیل سٹی میں 09، رائیونڈ 04، شالیمار 04، ماڈل ٹاؤن 09 اور کینٹ میں 06 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ 10 ماڈل بازار اور رمضان بازار، 03 اتوار بازار اور رمضان بازار کے علاوہ 19 رمضان بازار ہوں گے۔

ڈی سی لاہور نے آٹا اور چینی کے اسٹالز کو رمضان بازاروں میں موزوں جگہ پر لگانے کی ہدایت دی اور کہا کہ چینی اور آٹا کے اسٹالز رمضان بازاروں کے گیٹس پر نہ لگے ہوں بلکہ اندر کر کے لگے ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں بازاروں کے دورے کریں اور بازاروں میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے تمام تر معاملات کو دیکھیں۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ کل تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ کو بازاروں میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی جائے اور ہر رمضان بازار میں ایک انچارج تعینات کیا جائے گا۔

عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 27 مارچ تک رمضان بازار مکمل طور پر فنکشنل ہونے چاہئے، اور ان بازاروں میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کے بیٹھنے کے انتظامات کو مدنظر رکھا جائے، فیئر پرائس شاپس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی سی او ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر