Advertisement

ماں کا عدالت کے سامنے اپنی معصوم بچی کو قتل کرنے کا اعتراف

معصوم بچی کا قتل

ملزمہ ماں نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل میں پیش ہو کرعدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کراچی میں بائیس دن کی بچی کو قتل کرنے والی ملزمہ ماں عمیمہ کو عدالت میں پہنچایا گیا۔

پولیس نے ملزمہ کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست عدالت میں جمع کراتے ہوئے درخواست میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ ملزمہ نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 29 مئی 2021 کو سعد نامی شخص سے اس کی شادی ہوئی تھی۔

ملزمہ کی جانب سے پولیس دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ شادی کے بعد اکثر اپنے شوہر سعد سے جھگڑا رہتا تھا۔ مجھے گھر میں قید کرکے رکھ دیا تھا مجھے میکے آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

Advertisement

تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے بیان دیا کہ دس مارچ کو میری بچی رو رہی تھی جس کو چپ کرانے کی کوشش کی مگر نہیں ہوئی۔ ٹیبل کی دراز سے چھری نکال کر بچی کی گردن پر پھیردی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ ماں نے بیان میں کہا کہ میں اپنے جرم کا اعتراف کرتی ہوں۔

ملزم ماں نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل میں پیش ہو کرعدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا

سرکاری وکیل محمد علی خان نے کہا کہ ملزمہ نے اپنی شادی سے بھی ناخوش تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version