پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں مردہ پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد کراچی ٹیسٹ میں سپورٹنگ وکٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہفتے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لئے آج چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی پہنچ رہی ہیں۔
دونوں ٹیمیں ہفتے کو ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے کل جمعرات اور جمعہ سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
پی سی بی نے پنڈی ٹیسٹ کی بے جان وکٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے کیوریٹرز کو ہدایت جاری کی تھی کہ ٹیسٹ کے لئے سپورٹنگ وکٹ بنائی جائے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق کیوریٹرز نے سپورٹنگ وکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے جو بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بالرز کے لئے بھی سازگار ہو گی۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سیکیوریٹی وفد آج کراچی پہنچ رہا ہے جو شام کو نیشنل اسٹیڈیم میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گا۔
سیکیوریٹی وفد کو مقامی سیکیوریٹی ادارے بریفنگ بھی دیں گے۔
جبکہ 24 سال بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تاریخی میچ کے لئے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News