Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

Now Reading:

سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
سری لنکن شہری

سری لنکن شہری پرانتھا کمارا شہری قتل کیس میں اب تک 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو قتل کرنے اور جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری عدالت نے مزید 2 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی۔

عدالت میں اب تک 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے دیگر گواہوں پر جرح کے لیے 28 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

انسداد دہشت گری عدالت کی جج نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔

Advertisement

پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ کے 89 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ دورانِ سماعت ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو بھی طلب کیا تھا۔

انسدادد ہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں سری لنکن شہری پریاانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت کی۔

اسپشل پراسیکیوٹرعبدالرؤف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے میں پیش ہوئے۔

Advertisement

پراسیکیوشن نے عدالت میں بالغ اور نابالغ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کروائے۔

حافظ اصغرعلی پراسیکیوٹر  نے کہا کہ پہلے چالان میں 80 بالغ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ دوسرے چالان میں 9 نابالغ ملزمان کو پیش کیا گیا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیوز اور ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا۔

پریانتھا کمارا قتل کیس میں ڈی این اے شواہد، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر