Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کارروائی، گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

Now Reading:

کراچی پولیس کارروائی، گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ
گرفتار

گرفتار

شہر قائد میں پولیس کی جانب سے گٹکا بنانے والی جگہوں پر کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن محمد شعیب میمن کے زیر نگرانی مضر صحت گٹکا کے کارخانے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں لاکھوں کی مالیت اور بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا اور چھالیہ برآمد ہوئیں۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک ہفتہ قبل مضر صحت گٹکا ماوا بنانے کے لئے کارخانہ لگایا تھا۔

خیال رہے کہ ایس ایچ او سہراب گوٹھ زبیر نواز کو خفیہ اطلاع ملی تو چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس نے بتایا کہ موقع سے بھاری مقدار 278 کلو چھالیہ اور 58 کلو گٹکا وماوا برآمد ہوا جبکہ ڈرم، ٹپ، بالٹیاں، شاپر و دیگر گٹکا بنانے والا مٹیریل بھی برآمد ہوا۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت خان گل کے نام سے ہوئی ہے اور گرفتار ملزم کے دیگر 3 ساتھی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزمان کے خلاف گٹکا وماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی مذمت
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا، محسن نقوی
خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون
پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر