عدالت سے میشا شفیع کی درخواست خارج ہونے پر علی ظفر کا ردعمل آگیا
عدالت سے میشا شفیع کی درخواست خارج ہونے پر گلوکارعلی ظفر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
گلوکار، اداکار،ماڈل اور میوزک کمپوزرعلی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرطنزیہ انداز میں سوال کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے گا کہ وہ کیا حقیقت ہے جس کے نمایاں ہوجانے کے ڈر سے وہ عدالت سے اتنے سال کہتی رہیں کہ کووڈ میں کینیڈا سے عدالت نہیں آسکتیں مگر پھر کوک اسٹوڈیو کے لیے فوراً آپہنچیں اور پھر عدالت کو بتائے بغیر اپنی جرح بیچ میں چھوڑ کر واپس چلی گئیں؟
محترمہ سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوجھیئے گا۔
Advertisementوہ کیا حقیقت ہے جس کے نمایاں ہو جانے کے ڈر سے وہ عدالت سے اتنے سال کہتی رہیں کہ کوووِڈ میں کینیڈا سے عدالت نہیں آ سکتیں مگر پھر کوک سٹوڈیو کے لئے فوراً آ پہنچیں اور پھر عدالت کو بتائے بغیر اپنی جرہ بیچ میں چھوڑ کر واپس چلی گئیں؟ https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/03/701106/amp/
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 9, 2022
علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ میں میشا شفیع سے سوال پوچھا اور پھر نہایت احترام سے پوچھیے گا کہ کیا وہ میرے ہرجانے کے کیس میں جہاں ان کو ان کا موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا جار ہاہے، اپنی جرح مکمل کروانے کے لیے اس ہفتے کی 12 تاریخ کو عدالت آئیں گی؟ یا پھر سے نہیں آئیں گی؟
علی ظفر تنازع؛ عدالت کا میشا شفیع پر جرمانہ
لاہور ہائی کورٹ نے گلوکار و اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی۔
اور پھر نہایت احترام سے پوچھئیے گا کہ کیا وہ میرے ہرجانے کے کیس میں، جہاں ان کو ان کا موقف بیان کرنے کا پورا موقعہ دیا جا رہا ہے، اپنی جرح مکمل کروانے کے لئیے اس ہفتے ۱۲ تاریخ کو عدالت آئیں گی؟ یا پھر سے نہیں آئیں گی؟
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 9, 2022
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدالت نےعلی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشاء شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت عالیہ نے میشاء شفیع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
درخواست کا پس منظر
میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رکھا ہے، اس حوالے سے دونوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔
علی ظفر نے میشاء شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔
میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
گلوکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین کا سول کورٹ میں ہتک عزت کا کیس چل رہا ہے، دیوانی مقدمہ زیر سماعت ہونے دوران فوجداری مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا، اس لئے عدالت ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News