پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام دیا ہے۔
سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ دھرتی سے تجدید وفا کا دن ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ دن ہمیں ارض پاک کیلئے کچھ کر گزرنے کا درس دیتا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے اس روز جدا گانہ تشخص کی بنیاد پر الگ وطن کی تحریک شروع کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عہد کریں کہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے تمام تعصبات سے پاک ملک بنائیں گے، پیپلز پارٹی آج آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔
دوسری جانب پارلیمانی لیڈر وجنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں وطن کیلئے متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کے ذریعے الگ وطن ملا،منزل کی جدوجہد جاری رہیں گی، پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کا عہد کرنا ہوگا۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قوم کو سچ اور جھوٹ، سیاہ اور سفید میں فرق بتانے کا دن ہے، آج پارلیمنٹ کی بالا دستی اورجمہوری تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر دعا کریں، پیپلز پارٹی یوم پاکستان پر ملک میں جمہوری و آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دھراتی ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سب کو یوم پاکستان مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب بھی قائد کے پاکستان کے لیے، عقیدے، جنس، طبقے سے قطع نظر مواقع کی مساوات کے لیے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
AdvertisementHappy #PakistanDay 🇵🇰 to everyone.The good news is that there r still many voices being raised in the country for Quaid’s Pakistan,for equality of opportunity irrespective of faith,gender, class; for peace, prosperity & inclusion; for freedom of speech;for democracy to feel real.
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2022
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہمیں امن، خوشحالی، شمولیت، آزادی اظہار اور جمہوریت کو حقیقی محسوس کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
