سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آنجہانی شین وارن کو تین الفاظ نہ کہہ پانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شین وارن کی اچانک موت کے صدمے سے دوچار رکی پونٹنگ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ جمعہ آسٹریلیا کے عظیم اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کردئے تھے۔ تھائی لینڈ کے حکام نے ان کی موت کو طبی قرار دیا تھا۔
شین وارن کی حیران کن موت نے پوری کرکٹ کی دنیا کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔
آئی سی سی کے تازہ ترین ایڈیشن میں سابق کرکٹر ایشا گوہا سے بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ شین وارن کی موت کی خبر نے انہیں کس طرح متاثر کیا۔
جب پونٹنگ پوچھا گیا کہ اگر انہیں شین وارن سے آخری بار بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ ان سے کیا کہتے؟
تو اس سوال کے جواب میں پونٹنگ نے کہا کہ میں انہیں ببتاوں گا کہ میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں، میں ان کے جیتے جی ایسا نہیں کہ سکا، مجھے افسوس ہے، کاش ان سے میں یہ تین لفظ کہہ لیتا۔
شین وارن کی موت والے دن کا ذکر کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ، میں اٹھا اور جلدی سے بچوں کو نیٹ بال میں جانے کے لیے تیار کر رہا تھا، اس دوران بیوی ریانا نے اپنا فون دیکھا اور انہوں نے شین وارن کی موت کے بارے میں بتایا۔ میں نے اسے دیکھنے کے لیے بیوی کے ہاتھ سے فون لیا اور مجھے یقین نہیں ہوا کہ یہ خبر درست ہوگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ اتنا مایوس کن تھا کہ میں بول نہیں سکتا تھا۔ اس دوران میں نے ہر بار شین وارن کے بارے میں سوچا، لیکن میں کچھ کہہ نہیں پا رہا تھا۔ میرے لیے گزشتہ کچھ دن بے حد مشکل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News