Advertisement

انویسٹر آئیں گے تو بلوچستان ترقی کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انویسٹر آئیں گے تو بلوچستان ترقی کرے گا۔

 کوئٹہ میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکریٹریٹ اور اس کے تمام ملازمین صوبے کا اہم حصہ ہیں۔

 میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کے عوام کی نظریں ہماوقت سول سیکرٹریٹ کی طرف لگی رہتی ہیں،  تمام محکمے ترقی کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آتے ہی کہا تھا کہ میں ضرورت سے زیادہ اجلاس نہیں کرونگا کیونکہ میرا وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے نہ کہ محکموں کو انگیج کر کہ ٹائم برباد کرنے کا۔

  وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین رکھنے والا آدمی ہوں، ہمارا پڑھا لکھا طبقہ جب احتجاج کا راستہ کریں گے تو عام آدمی سے کیا توقع کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  افہام وتفہیم سے جب ہر مسئلے کا حل موجود ہے تو دھرنے مظاہروں سے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا غلط ہے،   ہمیں صوبے کو اپنا حلقہ سمجھنا چاہئے نہ کہ ضلعوں اور حلقوں کی تقسیم میں پڑیں۔

 وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میں نو منتخب سول سیکرٹریٹ کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب آپ لوگ کوئی مطالبہ کرتے ہیں تو باقی طبقات کو بھی مدنظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے سائل وسائل کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ہمیں فرزند بلوچستان کہلانے کا حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  انویسٹر ائیں گے تو بلوچستان ترقی کرے گا، بلوچستان کے فیصلوں کو سب کی رائے سے کرنا چاہیے نا کہ بند کمروں کی نظر کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version