Advertisement

عمران نیازی کی عزت اسی میں ہے کہ مستعفی ہو جائے، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی عزت اسی میں ہے کہ مستعفی ہو جائے۔

ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے باضابطہ طور پر اپوزیشن کے ساتھ آنے کے عمران نیازی عددی برتری کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان وزیراعظم نہیں رہے وہ قوم سے وزیراعظم کی حیثیت سےخطاب نہیں کرسکتے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو چاہیے کہ وہ عمران نیازی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم کریں، عمران نیازی کی عزت اسی میں ہے کہ مستعفی ہو جائے۔

حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیازی سمیت کسی وزیر مشیر کو بھاگنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے، عمران نیازی اور ان کی پوری ٹیم کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیے۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے بارے یہ شعر نذر کرتا ہوں، چوہدری پرویز الٰہی کی نذر اک شعر نہ خدا ملانہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے۔

واضح رہے اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر باضابطہ طور پر متحدہ اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ آج ہم سب تاریخی موقع پر جمع ہیں، آج کا دن دعاوں کا دن ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ذاتی اور جماعتی کوئی بھی مفاد شامل نہیں، ہمارے معاہدے کی ایک ایک شق پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کہ چاہتےہیں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، امید کرتا ہوں کہ اب دعوؤں اور وعدوں سے آگے کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version