Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بولی وڈ اداکارہ کا چلتی کار میں جنسی استحصال

Now Reading:

معروف بولی وڈ اداکارہ کا چلتی کار میں جنسی استحصال

ملیالم ، کنّڑ اور تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بھاونا مینن نے اپنے کرئیر کا آغاز محض 16 سال کی عمر میں کیا تھا۔

سنہ 2002 میں بننے والی ملیالم فلم نمّل سے اداکاری کی شروعات کرنے والی بھاونا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کا باخبر رکھتی ہیں۔

فی الحال وہ اپنے چکمدار لُک کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔

وائرل تصویر میں بھاونا کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں اور چہرے پر بھرپور چمک بھی نظر آرہی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ کے ہیئر اسٹائل کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

بھاونا کو آخری بار 2021 میں گووندا گووندا میں دیکھا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ لمبے گیپ پر تھیں، کیونکہ پانچ سال پہلے ان کے ساتھ ایک ناگہانی حادثہ ہوا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق فروری 2017 میں شوٹنگ سے گھر لوٹتے ہوئے بھاونا مینن کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اس کے بعد مردوں کے ایک گروہ نے ان کا چلتی کار میں جنسی استحصال کیا۔

اپریل 2017 میں میڈیا میں کئی رپورٹ تھیں کہ اداکار دلیپ اس گھناونی حرکت کے اہم ملزم تھے، بعدازاں میں تفتیش کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

 حالانکہ بعد میں انہیں ضمانت مل گئی، جس سے اداکارہ کی شبیہ کو کافی نقصان ہوا۔

سال 2022 میں دلیپ سمیت پانچ دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے کیس میں تفتیش کر رہے افسران کو دھمکانے کی کوشش کی تھی۔

یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئی ہیں جب کچھ وقت پہلے ہی ڈائریکٹر بلاچندر کمار نے جنسی استحصال کے حوالے سے انکشاف کئے تھے۔

حالانکہ اب بھاونا اپنی زندگی میں خوش ہیں، چونکہ ان کے شوہر اور دوستوں نے اس دردناک حادثے سے باہر نکلنے میں ان کی کافی مدد کی ہے۔

Advertisement

اس حادثے کے ایک سال بعد 2018 میں ہی اداکارہ نے نوین سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے کس نے ڈیلیٹ کیں؟
معروف شاعر فیض احمد فیض کا 114واں یومِ پیدائش
اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی، آغا علی
رومانوی ڈرامہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا
معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ارجن کپور مداح کی جانب سے ’ملائیکہ‘ کہنے پر غصے میں آگئے؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر