Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Now Reading:

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی،505 پوائنٹس کے اضافے کے ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 505 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 438 پر بند ہوئی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 477 رہی جبکہ حصص بازار میں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 482 ارب روپے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر