عالمی وباء کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد 45 کروڑ سے تجاوز کر گئی

امریکی یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبائی مرض کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
دنیا بھر عالمی وباء کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔
یہ اعداد و شمار پاکستانی وقت کے مطابق آج 10 مارچ کو صبح 10 بجے تک ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ15 لاکھ 97 ہزار 956 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ94 لاکھ 6 ہزار602 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ بھارت 4 کروڑ29 لاکھ 75 ہزار883 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 101 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 253، برطانیہ میں 1 کروڑ 95 لاکھ 15 ہزار 547، روس میں 1 کروڑ 68 لاکھ 93 ہزار 631 اور جرمنی میں 1 کروڑ 65 لاکھ 88 ہزار 872 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 1 کروڑ44 لاکھ 58 ہزار 881 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 31 لاکھ 59 ہزار 342 مصدقہ کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

