Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، عثمان ڈار

Now Reading:

اپوزیشن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے یونیورسٹی آف لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کامیاب جوان بزنس لون کے تحت نوجوانوں میں 29 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نوجوانوں میں کاروبار شروع کرنے کے لئے 5 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی مقصد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اب تک یہ پروگرام 50,000 افراد کے لئے نوکریاں فراہم کر چکا ہے اور اس میں سے 36,000 لوگوں کے لئے پنجاب میں نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ کہ کامیاب جوان بزنس لون پروگرام کے ذریعے لاہور میں 9 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست روزگار دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ طلباء کو 160,000 وظائف بھی دیئے گئے ہیں جن میں سے 65 ہزار پنجاب اور 9 ہزار لاہور میں دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور  کل ہفتہ سے گوجرانوالہ سے ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں خود انحصار بنانے کے وژن کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں، یہ اقدامات تعلیم اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دھرنے کے دنوں میں سخت حالات کا سامنا کیا ،اپوزیشن اپنے تمام منفی حربے استعمال کرنے میں آزاد ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امام حسینؓ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے، صدر مملکت
پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان
کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس
بنوں کنٹونمنٹ حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آئی ایس پی آر
وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں، مریم اورنگزیب
امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر