صبح کے ناشتے کی بہت زیادہ اہمیت ہے اکثر لوگ اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے اور ایسے افراد جو کہ ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے تو ناشتے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ملازمت پیشہ افراد کو صبح اُٹھنے کے ایک گھنٹے بعد ہی ناشتہ کرلینا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ وہ صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں جسے کہ دلیہ، کارن فلیکس، پھل، انڈے یا ڈبل روٹی وغیرہ۔
ماہرین نے ملازمت پیشہ افراد کو ناشتے میں بھاری غذاؤں جیسے کے پراٹھے، لسی اور حلوہ پوری وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنے کو اس لیے کہا ہے کیونکہ ایسی غذاؤں سے جسم پر سستی طاری ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
