Advertisement

عید الفطر پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معافی؛ وزارتِ داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا

عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی سزا معافی دی دے گئی وزارتِ داخلہ نے صوبوں کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے خط پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا، سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

مراسلہ کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا، ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، وزارتِ داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version