ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے شہبازشریف سے شکوہ کیا ہے کہ اپنے خطاب میں کراچی پیکج کا ذکر کیوں نہیں کیا؟
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ن لیگ، پی پی نے وفاق اورسندھ کی سطح پر ایم کیوایم سے معاہدہ کیا ہے، ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے خطاب میں کراچی پیکج کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ شہبازشریف کے خطاب میں ایم کیوایم سے معاہدے کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔
شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ ڈالے جب کہ وہ آج رات ہی وزیراعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔
نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے۔
پاکستان کے 23ویں وزیرعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے اپنے پہلے ہی خطاب میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹوں سے پاکستان کے 23ویں صدر منتخب ہوئے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔
دوسری جانب نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال کے وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جب کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
