Advertisement

حکومت نے وزیر خارجہ کا عہدہ پی پی کو دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، نیئر بخاری

نیئر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر خارجہ کا عہدہ پی پی کو دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے بول نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق فاطمی کی تعیناتی جیسے اقدامات سے حکومتی اتحاد متاثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طارق فاطمی کی تعیناتی سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، حکومت نے وزیر خارجہ کا عہدہ پی پی کو دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر کے بعد طارق فاطمی کی تعیناتی سمجھ سے بالاتر ہے۔

نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ایسے فیصلے لینے سے پہلے مشاورت کرنی چاہیے۔

حکومت کا یو ٹرن؛ طارق فاطمی سے چند گھنٹوں میں عہدہ واپس لے لیا گیا

Advertisement

 وزیر اعظم نے چند گھنٹوں میں طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی ہے، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے جبکہ خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا تھا ، طارق فاطمی کو وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں اسی عہدے پر تعینات تھے تاہم ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو ایک اخبار میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر حکومت اور عسکری قیادت میں اختلافات ہیں۔

Advertisement

ڈان لیکس سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں جن کے نتیجے میں طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version