ویرات کوہلی کا پاور گیم کم ہوگیا ہے،سنجے منجریکر

بھارت کے سابق بلے باز سے کمنٹیٹر بنے سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی کا پاور گیم چند سال پہلے کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق 53 سالہ نے یہ ریمارکس ممبئی انڈینز کے خلاف کوہلی کے 36 گیندوں پر 46 رنز پر گفتگو کرتے ہوئے کہے۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے کچھ رنز بنائے لیکن جب میں انہیں دیکھتا ہوں تو میں اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہوں کہ ان کے چھکے کس حد تک جاتے ہیں باؤنڈری کے قریب، اسٹینڈ میں یا دوسرے درجے میں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے ایک سال میں اکثر کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا پاور گیم کچھ کم ہو گیا ہے۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ پانچ چھ سال پہلے وہ بڑے چھکے مارتے تھے میں اس پر توجہ دوں گا نہ کہ وہ 50 یا 60 رنز،ایک بار جب اس کا پاور گیم بہتر ہو جائے گا تو میں کہوں گا کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آ چکے ہیں۔
حالیہ آئی پی ایل میں کوہلی نے چار میچوں میں 35.33 کی اوسط اور 135.90 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

