Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر نے دپیکا کو کس اداکارہ کیوجہ سے دھوکہ دیا تھا؟ نام سامنے آگیا

Now Reading:

رنبیر نے دپیکا کو کس اداکارہ کیوجہ سے دھوکہ دیا تھا؟ نام سامنے آگیا
رنبیر

کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی دلکش جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ سے عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر کپور کا نام ماضی میں  کئی حسین اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے جن میں کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، ماہرہ خان اور سونم کپورشامل ہیں۔

رنبیر

اب بالآخر خوبصورت ڈمپل گرل عالیہ بھٹ نے ناصرف رنبیر کپور بلکہ ان کے خاندان والوں کا بھی دل جیت لیا ہے۔

Advertisement

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی محبت کا اختتام  دھوکے پر ہوا۔ اس جوڑی کے درمیان معاشقے کا آغاز فلم ’بچنا اے حسینو!‘ کے سیٹ پر ہوا جس میں کئی طرح کے اتار چڑھاؤ آئے، خاص طور پر جب رنبیر کپور کی کترینہ کیف سے قربتیں بڑھنے لگیں۔

رنبیر کپور نے 2011 میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خود اعتراف کیا کہ  انہوں نے دپیکا پڈوکون کو دھوکہ دیا تھا۔


رنبیرکپور نے کہا کہ ہاں میں نے اپنی ناسمجھی، ناتجربہ کاری، بہکاوے میں آنے کی وجہ سے چیٹنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اس وقت پتا چلتا ہے جب آپ سمجھدار ہو جاتے ہیں۔ اس وقت آپ اس بات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ کسی تعلق میں رہنے اور کمیٹڈ ہونے کا مطلب کیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل دپیکا نے بھی 2010 میں رنبیر کپور پر’چیٹنگ‘ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں میرا دل ٹوٹا۔ جب اس نے پہلی بار مجھ سے دھوکہ کیا تو میں سمجھی کہ اس تعلق میں یا مجھ میں کوئی مسئلہ ہے لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ مسئلہ اسی میں ہے۔

دپیکا نے اپنے انٹرویو میں مزید بتایاکہ جب انہوں نے رنبیر کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو یہ ان کے لیے آگے بڑھنے کا لمحہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر