Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی دھماکا؛ ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، چینی وزارت خارجہ

Now Reading:

کراچی دھماکا؛ ہلاک چینی باشندوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔

گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے پر چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں کوقیمت چکانا پڑے گی اور چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جامعہ کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیرکو ہنگامی فون کال میں کراچی دھماکے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان میں چینی سفارخانے کی جانب سے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانےکے لیے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے اور انہیں روکنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر