Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

Now Reading:

انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ
انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

تصاویراور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے اپنی حریف ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے اپنے ریلز فیچرز میں اہم تبدیلیوں کے سلسلے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

انسٹا گرام نے تخلیق کاروں کے لیے ریلز میں پہلے سے بہترٹیگس شامل کرنے کا فیچر بھی شامل کردیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین با آسانی ویڈیوزمیں خود کو کریڈٹ دے سکتے ہیں۔

’ انہاسڈ ٹیگس‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچرکو رواں سال مارچ میں انسٹا گرام فیڈ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم اس کی وسعت میں اضافہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس فیچرکو ریلزمیں بھی لانچ کردیا ہے۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز

اس سے قبل استعمال کنندگان ایک دوسرے کوکریڈٹ دینے کے لیے متبادل طریقے استعمال کرتے تھے۔ مثال کے طور پرایک صارف دوسرے صارف کی تصاویریا کیپشن پرایک دوسرے کو ٹیگ کردیتے تھے۔

Advertisement

تاہم اب کمپنی کی نئی پالیسی اور اس فیچر کی بدولت وہ ریلز میں خود کوبراہ راست ٹیگ کرکے کریڈٹ دے سکتے ہیں۔

دودن قبل بھی انسٹا گرام نے ریلزمیں ایک اہم فیچر کا اضافہ کیا تھا جس کی بدولت تخلیق کاراس پلیٹ فارم پرموجود دیگرویڈیوزسے فارمیٹس مستعارلے کرریلزبنا سکیں گے۔

’ ٹیمپلیٹس‘ کے نام سے متعارف کرائے گئے اس فیچر کی بدولت تخلیق کار ایپلی کیشن پرموجود دیگرویڈیوزسے ٹیمپلیٹس مستعارلے کربھی ریلزبنا سکتے ہیں۔

انسٹا گرام کی جانب سے پیش کیا گیا ’ ٹیمپلیٹ‘ ٹک ٹاک کے اپنے ٹیمپلیٹ ٹول سے مماثل دکھائی دیتا ہے، جس میں تخلیق کاراپنے کانٹینٹ (مواد) کوپہلے سے تیارکردہ سیکوینس میں شامل کردیتے ہیں۔

انسٹا گرام کا اپنے نئے فیچر کے بارے مین کہنا ہے کہ اسے ریلز میں پیش کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ تخلیق کاروں کوراغب کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر