Advertisement

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے7 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں نفرت انگیزمواد پھیلانے والے7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 2 لاہور، 2فیصل آباد، 2 ملتان اور 1 کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

‏ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2200 اکاؤنٹس سے 2لاکھ سے زائد پوسٹیں کیں۔

واضح رہے کہ نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاریوں کیلئے ایف آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

ٹوئٹر پر فوج مخالف ٹرینڈز کے معاملے پر ایف آئی اے سرگرم ہوگئی، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے مقصود عارف نامی شخص کو لاہور سے گرفتار کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلا رہا تھا، ایف آئی اے کی لاہور اور دیگر شہروں میں بھی اس حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ اور آرمی کے خلاف مہم چلانے کے معاملے پر ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سائبر کرائم ونگ نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان پاک آرمی اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا ہر مہم چلا رہے تھے، ایک ملزم کو لاہور جبکہ دوسرے کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں، اب تک مہم میں شامل 50 ہزار پیجز شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version