Advertisement
Advertisement
Advertisement

خزانے کی تلاش کیلئے باپ کی جوان بیٹی سے زیادتی اور زندہ دفنانے کی کوشش

Now Reading:

خزانے کی تلاش کیلئے باپ کی جوان بیٹی سے زیادتی اور زندہ دفنانے کی کوشش

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے یاوتمال ضلع سے ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے چھپے ہوئے خزانے کو تلاش کرنے کی کوشش میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔

یہ افسوسناک واقعہ یاوتمال کے بابول گاؤں علاقے سے منظر عام پر آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملزم کی دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے مبینہ طور پر بڑی بیٹی کے ساتھ اس نے یہ درندگی کی۔

خزانے کی تلاش کے لیے اس نے پہلے بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے دفن کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے گڑھا کھودا، پوجا کی اور پھر مٹھائی اور پھول چڑھائے۔ اس دوران بیٹی نے خود اس سرگرمی کی تمام تصاویر لیں اور اپنے دوست کو بھیج دیں۔

Advertisement

لڑکی کے دوست نے پھر وہ تصاویر پولیس کے ساتھ شیئر کیں۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچی اور اس قابل مذمت حرکت کو انجام تک پہنچنے سے روکا۔

متاثرہ لڑکی کو پولیس نے بازیاب کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ اب تک لڑکی کے والد سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا
فرانسیسی صدر نے نریندر مودی کو مصافحے کے دوران نظر انداز کر دیا
کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے، ڈونلڈٹرمپ
اسرائیل نے حماس کے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر فوج کو ہائی الرٹ کر دیا
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی
مودی کے دورہ فرانس پر کشمیریوں کا شدید ردعمل، آزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر