Advertisement

‘پارلیمانی کمیٹی مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے’

رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزدوروں کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی نشست ہونے اور لازمی سروسز ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں محنت کش ملٹی نیشنل کمپنیوں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں جبر کے دور سے گزر رہے ہیں۔

میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں  مقامی پولیس مقامی جاگیردار کے تحفظ اور سرپرستی میں کام کرتی ہے، وفاقی حکومت کو فوری طور پر ضروری سروسز ایکٹ واپس لینا چاہیے۔

 سابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سروسز ایکٹ متعدد اداروں بالخصوص پی آئی اے اور پاکستان ریلوے پر نافذ ہے، سروسز ایکٹ کے نتیجے میں ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہے،  حکومت کم از کم اجرت پر عمل درآمد کروائے۔

 میاں رضاربانی نے کہا کہ محنت کش طبقے کو پارلیمنٹ میں ان کے لیے مخصوص نشستیں رکھ کر نمائندگی ملنی چاہیے، افسوس کی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اس معاملے کو نہیں اٹھایا۔

 سابق چیئرمین سینٹ میان رضا ربانی نے کہا کہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے جو مزدور مخالف قانون سازی کا جائزہ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version