لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار سج گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان بازاروں میں سستی اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رمضان پیکیج پر 8 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹا 375روپے میں فروخت ہو گا، حکومت آٹے پر 4.43ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
اس کے علاوہ چینی مارکیٹ کی نسبت 10 روپے سستی، 75 روپے کلو ملے گی جبکہ مرغی کا گوشت روزانہ کی ریٹ لسٹ سے 10روپے سستا ملے گا اور انڈے روزانہ کی ریٹ لسٹ سے 5روپے درجن سستے ملیں گے۔
زرعی فیئرپرائس شاپس پر معیاری سبزیاں اور پھل بازار سے سستے ملیں گے اور صوبے بھر میں 313 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ مقدس کے دوران رمضان بازار صبح 9بجے سے افطار تک کھلے رہیں گے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا اور اس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل بروز ہفتہ نظر آنے کے امکانات ہیں، آج چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا، کراچی میں کل غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر اکتیس گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
