اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ صدرپاکستان کے سیکریٹری آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پرکیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو بھی بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بلوچ طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ بلوچ طلبہ کا اپنے صوبے میں جانے پر ہراسگی یا اغواء کا خدشہ دور کریں۔
دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صدر پاکستان کی سیکریٹری داخلہ سے بلوچ طلبہ سے متعلق ملاقات ہوئی ہے.
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کی بلوچ طلبہ کی صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کرائیں۔
سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ جو طالبِ علم لاپتہ ہوا تھا وہ اتنا عرصہ کہاں رہا؟ ایک دن بھی کوئی بچہ غائب کیوں ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
