Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے، پرویز الہیٰ

Now Reading:

عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے، پرویز الہیٰ

مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی عثمان بزداروزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کاالیکشن ہوا ہی نہیں، الیکشن اسپیکرکی کرسی پربیٹھ کرہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرنے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کرالیکشن کرایا، مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کراناغیرآئینی ہے، ہمارے ارکان کوووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا، ہمارے ارکان کے سامنے پولیس کھڑی رہی۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پولیس نے سب کرنا ہے تواسمبلی میں آجائیں، انہیں گلیوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے مراعات دیں، پہلی بارآئی جی پنجاب کواسمبلی میں بلوا کرمعافی منگوائی۔

Advertisement

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شریف خاندان کوچھٹی بار اقتدارملا، ابھی تک نہیں بدلے، روزانہ کی بنیاد پرقانون سازی بھی پولیس،عدالتوں نےکرانی ہے؟ شہبازشریف نے کہا ایکشن نہ لیا توآئی جی پنجاب کونہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں پولیس کے داخلے سے سارا معاملہ خراب ہوا، پولیس کے حملے سے ہماری خواتین زخمی ہوئیں، ہماری ایک خاتون رکن وینٹی لیٹرپرہیں، آئی جی پنجاب،حمزہ شہبازاس سب کے ذمہ دارہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے حکم پرارکان پرحملہ کیا گیا، سمجھنا ہوگا بحران کیسے اورکس نے پیدا کیا، آج بھی 150لوگ سفید کپڑوں میں اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم ان کی تصاویربنا رہے ہیں، پتہ چلے گا کس کس تھانے کے لوگ بیٹھے ہیں، عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے، شریفوں کوکوئی پوچھتا نہیں تھا، ہم نے انہیں عزت دی، انہوں نے18ویں ترمیم کے ساتھ کیا کیا، دھجیاں اڑا کررکھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر